پاکستان

سانحہ سہیون دہشتگردی کی سہولت کاری میں پیپلز پارٹی کے ذمہ دار گرفتار

شیعیت نیوز: سانحہ سیہون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، سیہون اور دادو پولیس نے رینجرز کے ہمراہ دادو ضلع کی تحصیل جوہی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سیہون شریف میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ دہشتگرد کے سہولت کار منیر جمالی اور عزیز جمالی کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار دونوں شخص پی پی کی ٹکٹ پر ضلع کونسل دادو کے رکن بھی ہیں ۔ منیر خان یوسی چھنی سے رکن ضلع کونسل ہیں جبکہ عزیز جمالی جوہی کی یوسی 2 سے رکن ضلع کونسل ہیں ۔ دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست مبینہ سہولتکار پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی کے قریبی عزیز ہیں ۔ اس سلسلے میں دادو سے پی پی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی سے موقف لینے کیلئے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button