ایران

اگر سعودی حکومت نے ہمارے مطالبات پورے کئے تو زائرین حج پر جائیں گے: ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہماری شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں.يہ بات ‘سيد رضا صالحي اميري’ نے اپني وزارت كي 100 روزہ كاركردگي كے حوالے سے پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے ايراني زائرين كو اس سال حج پر بھيجنے كي تازہ ترين صورتحال كے حوالے سے كہا كہ ايراني زائرين كو مكمل عزت ، وقار اور سيكورٹي كي فراہمي كے تحت حج پر بھيجنا رياست كي پہلي ترجيح ہے.
انہوں نے كہا كہ سعودي حكام كے ساتھ ہونے والے مذاكرات ميں ايران كي طرف سے تين اہم شرائط پيش كي گئيں ہيں جن ميں ایرانی زائرين كي عزت، وقار اور ان كي سيكورٹي كي فراہمي شامل ہيں اور اس كے علاوہ سانحہ منيٰ ميں شہيد ہونے والے ايراني زائرين كے لواحقين كو سعودي عرب كي جانب سے معاوضہ دينے كا بھي مطالبہ كيا گيا ہے.
ايراني وزير ثقافت نے مزيد بتايا سعودي عرب كي جانب سے ہمارے مطالبات پورے كئے جانے كے بعد اس سال قطعي طور پر ايراني زائرين كو حج پر بھيجيں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button