پاکستان

دہشتگردی کی کمر اب تک نہیں ٹوٹی‘ رحمٰن ملک

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی کے ٹیکنیشن تیمور کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور اس کی شہادت پر ان کے گھر والوں اور صحافی برادری سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہید تیمور کے گھر والوں کیلئے امداد کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے کہ حملہ آور دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا ئیں تاکہ ظالموں کو قرار واقعی سزا ملے۔ دہشتگردی کی کمر اب تک نہیں ٹوٹی اور ہمیں مزید سخت کاروائیاں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button