سعودی عرب

سعودی ولی عہد کے لیے سی آئی اے کا ایوارڈ

شیعت نیوز ۔سعودی ولیعہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو  ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا جارج ٹینیٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر سعودی ولیعہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کا ملک، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔
سعودی ولیعہد نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کی بنیاد پر، ایسی حالت میں امریکی ایوارڈ حاصل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں ایک آرڈینینس پر دستخط بھی کر دیئے تھے۔
ٹرمپ کے اس حکمنامے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا اور عدالت نے بھی اس حکمنامے پر عمل درآمد کو معطل کئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button