فلسطین پر خاموشی اور یمن کی تکفیر؛ ریال خور مولویوں کا دوہرا معیار بے نقاب
اورنگزیب فاروقی
شیعیت نیوز: پاکستان کے منبروں پر بیٹھے بعض تکفیری مولویوں کے کردار اور ان کی مالی وابستگیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ وہی ریال خور تقریری مولوی ہیں جو کبھی محمد بن سلمان کو اپنا پیشوا بنا لیتے ہیں اور کبھی جولانی کے قصیدے پڑھنے لگتے ہیں۔ ان کا قبلہ ہمیشہ اسی سمت مڑتا ہے جدھر سے ریال آتے ہیں۔
ان حلقوں سے یہ بنیادی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا انہوں نے کبھی سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کا کھل کر ساتھ دے؟ کیا کبھی غزہ کے شہید بچوں کے لیے ریاض کے دروازے پر دستک دی گئی؟ حقیقت یہ ہے کہ وہاں بولنے سے ریال بند ہو جانے کا خوف ان کی زبانوں پر تالے ڈال دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ریاست مخالف بیانات اور اشتعال انگیز گفتگو: کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہا پسند عمار یاسر گرفتار
دوسری جانب یہی افراد اس شخص کے دفاع میں صفِ اول میں کھڑے نظر آتے ہیں جس کی تصویریں ایپسٹین فائلز میں بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ سامنے آئیں، اور جس کے دربار سے تعلقات کے ذریعے غلافِ کعبہ کے ٹکڑے اس شیطان صفت شخص کے گھر تک پہنچ گئے۔ غلافِ کعبہ کی بے حرمتی پر ان کی زبان گنگ ہو جاتی ہے، مگر بن سلمان پر تنقید ہو تو ان کی غیرت فوراً جاگ اٹھتی ہے۔
تاہم جب بات یمن کی آتی ہے—وہی یمن جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’الایمان یمانٍ، والحکمۃ یمانیۃ‘‘ یعنی ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے—تو یہی مولوی تکفیر کے فتوے بانٹنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔
اصل سوال یہ ہے کہ جسے رسولِ خدا ﷺ نے ایمان والا قرار دیا، اس پر کفر کا فتویٰ کیوں لگایا جاتا ہے، اور جس کا نام ایپسٹین فائلز میں آئے، اس کی وکالت کیوں کی جاتی ہے؟ تلخ حقیقت یہ ہے کہ ان کا دین منبر پر نہیں بلکہ ریاض کے خزانے میں گروی رکھا ہے۔







