پاکستان

ساہیوال: شہید ڈاکڑ قاسم اور خالد بٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

شیعیت نیوز: ساہیوال میں گذشتہ دونوں شہید ہونے والے ڈاکڑ قاسم سمیت خالد بٹ اور انکے بیٹے کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق بعد نماز جمعہ ساہیوال میںشہید ڈاکٹر قاسم اور ڈاکٹر خالد بٹ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں مومنین نے شرکت کی ،اس احتجاج سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرئٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور علامہ حسن ہمدانی نے خطاب کیا۔

علامہ مبارک موسوی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال میں ڈاکٹر خالد بٹ اور ان کے صاحبزادے،ڈاکٹر قاسم شہید کے قاتلوں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے فوجی عدالتوں کے ذریعے ان شہداء کے ورثاء کو فوری انصاف دلایا جائے،ہم پنجاب میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے،اگر صورتحال درست نہ ہوئی تو ہم پنجاب بھر میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button