مقبوضہ فلسطین

فلسطین کی مزاحمتی قوت کی جانب سے صیہونیت مخالف جد جہد پر تاکید

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملت فلسطین کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور صیہونی حکومت بھی فلسطینی استقامت کی طاقت و صلاحیت کو اچھی طرح جانتی ہے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی کے محاصرہ کرکے فلسطینی استقامت کو ناکام بناناچاہتی ہے- محمود الزہار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی، کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کہا کہ فلسطینی استقامت کی جد و جہد کا واحد مقصد مسجد الاقصی کی آزادی ہے اور قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی استقامت کا مسلح ہونا ، فلسطینیوں کا مسلمہ حق ہے- تحریک حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ مصر نے فلسطینی حکام سے غزہ کے ساتھ تجارتی راستہ کھولے جانے کا وعدہ کیا ہے اوراس نے غزہ کی تعمیر نو میں شرکت اور فلسطین کے ساتھ تجارتی لین دین کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button