پاکستان

پاکستان میں ۳۴ ممالک کی پانچ روزہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا

شیعیت نیوز: پاکستان میں10فروری سے34سے زائد ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ۔ ان 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین،روس، امریکا، سعودی عرب اورایران سمیت 34 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اوران مشقوں میں پہلی بارروس کا بحری بیڑا اورفورس بھی شریک ہوگی ۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کے بیان کے مطابق10 تا 14 فروری کو کثیر الملکی بحری مشقیں ہو گی جس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین، روس،امریکہ، برطانیہ، انڈونیشیا، مالدیپ، ملائیشیا، نائیجیریا، ترکی اورسری لنکا سمیت 34 سے زائدملکوں کی بحریہ کی ٹیمیں مشقوں میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے مشقوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے سارا سال تیاری جاری رہی ہے۔انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں شامل ہیں، مشقوں میں شامل ممالک کو ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کو دنیا کے اہم ترین خطوں میں سے ایک قرار دیا۔

بحری امن مشقوں میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کے جہازوں کی کراچی آمد شروع ہو چکی ہے۔ پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اورسری لنکا کے بحری جنگی جہازکراچی بندرگاہ پرلنگرانداز ہوگئے ہیں جب کہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا،اٹلی برطانیہ کے جہازچینل میں داخل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی جس میں 34سے زائد ممالک شرکت کریں گے جب کہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی

متعلقہ مضامین

Back to top button