پاکستان

امام خمینی نے شیعہ سنی سے بالاتر ہو کر ہمہ گیر اسلامی انقلاب کی بات کی تھی،سینیٹر سیف محمد

شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر محمد علی خان سیف نے کہا کہ میں ہمیشہ سے امام خمینی کا پرستار رہا ہوں اور ان کے اسلامی انقلاب سے بے حد متاثر ہوں۔ انقلاب کا پیغام اسلام کی بین الاقوامیت کا پیغام تھا۔ وہ ایک انقلابی لیڈر تھے اور انہوں نے شیعہ سنی سے بالاتر ہو کر ہمہ گیر اسلامی انقلاب کی بات کی تھی۔

ایرانی خبر رساں ادارئ تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں اس انقلاب میں ہمارے لئے بھی بہت سے درس موجود ہیں۔ دنیا کے کمزوروں اور مستضعفین کو امام خمینی نے متحد ہوکر اٹھ کھڑا ہونے کا درس دیا۔ یہ پیغام آج تمام مسلمانوں کو اپنانا چاہیے”۔

متعلقہ مضامین

Back to top button