پاکستان

پارچنار یوتھ الائنس کا بم دھماکہ کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

شیعیت نیوز: پاراچنار یوتھ الائنس کا پاراچنار بم دھماکے کیخلاف احتجاجی کیمپ چار روز سے جاری ہے جبکہ شرکاء نے دھماکے کیخلاف احتجاج کرنے والے افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں طلباء سمیت پاراچنار کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ الائنس کے آرگنائزر جمال حسین اور میڈیا کوآرڈی نیٹر علی جان طوری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے لوگ محب وطن ہیں اور انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پاراچنار شہر کے اردگرد چاروں طرف چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود دھماکے ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے دھماکے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے بنوں جیل بھیج دیا، جو ایک غیرجمہوری اقدام ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف، گورنرخیبرپختونخوا اور کورکمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کی رہائی ممکن بناکر پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button