پاکستان

شہید فاونڈیشن مومنین کے تعاون سے 1860 خانوادہ شہداء کی امداد کررہا ہے، شیعیت نیوز رپورٹ

شیعیت نیوز: پاکستان میں تکفیری دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے مومنین کے خانوادوں کی نگہداشت کے لئے بنایا گیاادارہ شہید فاونڈیشن ملک بھر کے ایک ہزار آٹھ سو ساٹھ 1860 شہداء کی فیملی کی ماہانہ امداد کررہا ہےجو کسی بھی فلاحی ادارے کے مقابلے بڑی اور معظم سپورٹ ہے۔

پاکستان میں تکفیری دہشتگرد ی کی لہر نے سب سے زیادہ متاثر شیعہ مسلمانوں کو کیا ،دہشتگرد نفرت و تعصب کی بنیاد پر ایک شخص کو تو قتل کر بھاگ جاتے لیکن یہ قتل ایک شخص کا نہیں بلکہ پورے خاندان کا قتل ہوتا تھا، کسی خاندان کا کفیل قتل کردیا جائے تو وہ خاندان برباد ہوجاتا ہے،اسی بنیاد پر خاندان رسول اللہ (ص) سے محبت کے جرم میں شہید ہونے والے شہداء کی فیملیز کی نگہداشت کے لئے شہید فاونڈیشن کا قیام عمل میں آیا۔

اھم بات یہ ھے کہ اس میں اھلسنت شہداء اور پولیس کہ شہداء کہ چند خاندان بھی شامل ھیں جبکہ حکومت کی جانب سے ادارہ کی کوئی مدد نہیں کی جاتی ۔ وہ کام جو حکومت کو کرنا چاھیے وہ ایک تن تنہا ادارہ ملت کہ تعاون سے انجام دے رھا ہے

شہید فاونڈیشن شہداء کی فیملیز کی ماہانہ امداد کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دیگر اہم مذہبی تہواروں پر تحفہ تحائف بھی پیش کرتا ہے تاکہ شہداء کے بچوں اپنے سائبان کی کمی محسوس نا ہو۔

یہ بھی پڑھیں :: جنوری 2017 میں 33 شیعہ مسلمان کالعدم سپاہ صحابہ/داعش کی دہشتگردی میں شہید ہوئے، رپورٹ

ادارہ یہ امداد مخیر افراد اوردنیا بھر میں موجود پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈونیشن کی بنیاد پر کر تا ہے ،شیعیت نیوز کے مطابق گذشتہ سال ملک بھر میں 1860 خانوادہ شہداء کو ماہانہ بنیاد پر سپورٹ کیا گیا،گوکہ شہداءکی تعداد اس سے گئی گناہ زیادہ ہے،شیعیت نیوز کے شماریات کے مطابق پاکستان میں گذشتہ تیس سالوں میں ۲۰ ہزار پاکستانی مختلف واقعات میں شہید ہوئے، تاہم فاونڈیشن کے محدود وسائل اور افرادی قوت کے پیش نظر زیر کفالت خاندانوں کی تعدا د کم ہےلیکن قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پرھیں: سال 2016 پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی کی تفصیلات شیعیت نیوز نے جاری کردی

اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال صوبہ پنجاب کے 236 خانوادہ شہداء کی شہید فاونڈیشن کی جانب سے سپور ٹ کی گئی،جبکہ سند ھ میں 437 خانودہ شہداء ا ن میں صرف کراچی کے387 خانودوں کو سپورٹ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 377، بلوچستان کے 279 ، گلگت بلستان کے 78 فاٹا کے 458 اور آزاد کشمیر کے 4 خانوداہ شہداء کو ماہانہ بنیاد پر شہید فاونڈیشن کی جانب سے امداد فراہم کی جاتی ہے، ان تمام شہداء کی فیملیز پر آنے والے سالانہ اخراجات تقریباً دو کرڑور کے قریب ہیں ، یہ تمام اخراجات مومنین کے تعاون سے کیئے جاتے ہیں لہذا مومنین سے مزید امداد کی اپیل بھی کی گئ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button