دنیا

ٹرمپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دی جانی چاہئے : علی اکبر ولایتی

علی اکبر ولایتی نے ایران اور عراق کے بارے میں امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انسان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے جو بلاسوچے سمجھے بولتا ہے- ایران کے سابق وزیرخارجہ نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے عراقی عوام کو ہزاروں ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اس ملک کے عوام پر دوتباہ کن جنگیں مسلط کیں- علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکی جھوٹ بولتے تھے کہ ان کا نشانہ صدام حسین ہیں کیونکہ وہ صدام کی حمایت کرتے تھے- ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکیوں نے عراقی کارخانوں ، سڑکوں اور پلوں جیسے پورے بنیادی ڈھانچوں کو مسلسل بمباری کر کے تباہ کر دیا – انھوں نے کہا کہ عراقی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ امریکیوں سے اپنے ملک کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کا مطالبہ کریں کہ جو انھوں نے برسوں تک انھیں پہنچایا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے اپنی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراق کی ارضی سالمیت اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے بارے میں گفتگو کی اور عراق کے داخلی امور میں ہرطرح کی غیر ملکی مداخلت اور اس ملک کی تقسیم کی مخالفت کی –

متعلقہ مضامین

Back to top button