ایران

ایران پر پابندی، قاسیم سلیمانی کا امریکی صدر ٹرمپ کو دندان شکن جواب

شیعیت نیوز: ایران کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ پر پابندی کے جواب میں سپاہ پاسداران قدس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے لئے اس بات كى كوئى اہميت نہيں كہ كوئى ملك ہمارا پاسپورٹ قبول كرے يا نہ كرے اگرچہ اپنى جگہ پر يہ ايك اہم بات ہے ليكن كيا يہ ہمارى عزت سے بھى اہم ترہے؟

۔آج ہمارے لئے سب سے اہم ترين چيز جس كو سب چيزوں پر ترجيح حاصل ہے وہ اس ملت و اس قوم كى عزت و استقلال ہے۔ وہ استقلال وعزت فقظ جغرافيائى نہيں كہ كوئى ہمارے ملك كے كسى كونے پر حملہ كرے تو ہم اپنى جانيں قربان كريں بلكہ ہمارى اس ملت ايران كى عزت و استقلال كى مختلف جہات ہيں ، يہ استقلال ہمارے فرہنگ و ثقافت ميں ہے ہمارے دين ميں ہے اور ہمارے اقتصاد ميں ہے۔ ہمارے لئے يہ سب جہات مہم اور اہميت كى حامل ہيں نہ كہ يہ كہ امريكہ ہميں اپنے ملك ميں آنے كى اجازت دے يا نہ دے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button