پاکستان

اسلام آباد: چیف کمشنر نے علامہ محسن نجفی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

شیعیت نیوز: چیف کمشنر اسلام آباد نے علامہ محسن نجفی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام چیف کمشنر آفس کی جانب سے سیکرئٹری وزارت داخلہ سمیت دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے نام جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا محسن نجفی ولد حسین جان ،جنکا نام انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا کمشنر آفس کے نوٹیفیکیشن نمبر 2 (121) قانوں 2006 کے تحت خارج کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :: شیخ محسن نے اپنا نام فورتھ شیڈول سے ہٹوانے کے لئے ذاتی رابطے شروع کردیئے

واضح رہے کہ علامہ محسن نجفی سمیت دیگر شیعہ علماء و ذاکرین کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیئے گئے تھے، جن میں خصوصی طور پر علامہ امین شہیدی، مولانامقصود ڈومکی اور دیگر شخصیات بھی شامل تھیں، تاہم علامہ محسن نجفی کی جانب سے ذاتی کوششوں اور تعلقات نے انہیں فورتھ شیڈول سے کی لسٹ سے خارج کروادیا ہے۔

8b182ff5-99c2-452b-9b4c-8a1ab13bbabf.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button