پاکستان
چارسدہ : سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان/داعش کا دھماکہ ،9 افراد زخمی
شیعیت نیوز: پشاور میں چارسدہ روڈدھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں دو گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پرناگمان کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کردیا گیا۔
ایس پی آپریشنزسجاد خان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔ دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔