پاکستان

داعش پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے، رحمان ملک

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ضرب عضب کو جاری رہنا چاہیئے۔ دورہ امریکہ پہ روانگی سے قبل سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاراچنار کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ضرب عضب جاری رہے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ داعش پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے، جس کا خاتمہ سب نے مل کر کرنا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کا لفظ نامناسب ہے، مذہبی انتہا پسندی کا لفظ استعمال کرنا چاہئیے۔ دہشتگردی کو اسلام یا کسی بھی مذہب سے نہ جوڑا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button