پاکستان

کراچی: عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی پاکستانی شاخ سپاہ صحابہ کی فائرنگ، ذولفقار حسین شہید

شیعیت نیوز:عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی پاکستانی شاخ سپاہ صحابہ نے کراچی میں فائرنگ کرکے ایک شیعہ محب وطن پاکستانی اور عاشقِ محمد و آل محمد (ص) کو قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقہ قصبہ کالونی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کے غنڈوں نے ذولفقار حسین پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید ذولفقار کی نماز جناز ہ آج بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ جعفریہ قبضہ کالونی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کی پاکستانی شاخ کالعدم سپاہ صحابہ اور اس سے وابسطہ گروہ لشکر جھنگوی وغیرہ ہیں، اس عالمی دہشتگرد تنظیم نے پاکستان میںصرف 20 ہزار سے زائد شیعہ پروفیشنلز، ڈاکڑ ، انیجینئرز، ماہرین تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا قتل کیا ہےجن میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر مخالف مکاتب فکر اہلسنت بریلیویوں کی تعدا د علیحدہ ہے لیکن اسکے باوجود اس تنظیم کے سرغنہ احمد لدھیانوی کوملک کے وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشتگرد ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button