پاکستان

آرمی چیف کے دورہ پارا چنار کے بعد سرچ آپریشن 7 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: پارا چنار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کرم ایجنسی کی پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں ہفتہ کے روز یعنی ہفتے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

اس دھماکہ کی ذمہ طالبان کے داعشی ڈھڑے نے قبول کی تھی ۔

دوسری جانب میڈیا کو موصول ہونے والے ایک ٹیکسٹ میسج میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے شہریار محسود گروپ کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔

تاہم واضح رہے کہ شہریار محسود گروپ کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ اب تک سامنے نہیں آسکا۔

اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button