پاکستان

شیعہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، علامہ حسین مسعودی

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالوں کو حکومتی سرپرستی شامل ہے۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں منعقدہ تعزیتی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پارہ چنار اور صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں خارجی ٹولہ بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے، لیکن حکومت اور ریاستی ادارے انہیں روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن خارجی اور تکفیری گروہ تسلسل سے شیعہ مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے عوام خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ انہوں  نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صرف بیان بازی نہیں، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں، بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک گیر سطح پر احتجاج کریگی

متعلقہ مضامین

Back to top button