پاکستان

سانحہ پارچنار کے خلاف ملک گیر احتجاج مظاہرے کیئے گئے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر سانحہ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، حیدر آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے پارا چنار میں بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اعجاز حسین بہشتی  نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ مفاد پرست اور موقع شناس خارجی طاقتیں پاکستان کی خودمختاری کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔ امت مسلمہ میں بھڑکائی جانے والی آگ کو طےشدہ سازش کے تحت پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سالمیت و استحکام داعش اور دیگر کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے۔ انہیں پاکستان میں فعال ہونے کا موقع دینا اپنے گھر کو آگ لگانے کے مترادف ہو گا۔ حکومتی اداروں کی لمحہ بھر کی غفلت ملکی بقا و سالمیت کو سنگین خطرات سے دوچار کر کے رکھ دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button