پاکستان

شہید آغا ضیا ء کا قاتل ڈاکٹر شاکراللہ عرف علی سفیان بھی پولیس مقابلے میں واصل جہنم

شیعیت نیوز: گلگت بلستان کے شیعوں قائد شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کا قاتل ڈاکٹر شاکر عرف علی سفیان بھی گذشتہ روز شیخوپورہ پنجاب میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شیخو پورہ کے مقام پر پولیس نے لشکر جھنگوی کے خطرناک بدنام زمانہ دہشتگرد آصف چھوٹو سمیت اسکے ساتھیوں کو ہلاک کردیا تھا، ان ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ڈاکٹر شاکر نامی ایک دہشتگرد بھی شامل ہےجو گلگت بلتستان میں شیعوںکے قائد علامہ ضیاء الدین رضوی کا قاتل تھا۔

واضح رہے کہ شہید ضیاء الدین رضوی کو ۸ جنوری 2005 کے روز گلگت میں انکے گھر سے مسجد جاتے ہوئے شہید کیا گیاتھا، کل ۱۸ جنوری 2018 کو انکا خارجی قاتل ڈاکڑ شاکراپنے مولا ابن معلجم کے پا س پولیس کے ہاتھوں واصل جہنم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لشکر جھنگوی کے امیر آصف چھوٹو کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایرانی کونسل جنرل کے قتل ، لاہور میں مجالس عزا پر ہونے والے حملوں سمیت300 شیعہ و سنی بریلیوی مسلمانوں کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا جسکے سر کی قیمیت 30 لاکھ روپے تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button