مقبوضہ فلسطین

غزہ میں بجلی کا بحران حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کے مرکز برائے اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں غزہ کے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے کے تمام مسائل و مشکلات کے حل اور فلسطینیوں کے اعلی مفادات کو پورا کرنے میں تعاون کریں۔

درایں اثنا فلسطین کے توانائی اور قدرتی ذخائر کے ادارے نے ایک بیان میں ایندھن کی ترکی سے غزہ کسی رکاوٹ کے بغیر منتقلی کے لئے ضروری ہم آہنگی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ میں بجلی کی سپلائی کے لئے اس علاقے کا بجلی گھر چالو کرنے سے متعلق کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

غزہ کے عوام گذشتہ دس برسوں سے بجلی کے بحران سے دوچار ہیں اور اسرائیل نے سنہ دو ہزار چھے سے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور محاصرے کے عمل میں مصر کے بھی شامل ہو جانے سے صورت حال بہت سخت اور دشوار ہو گئی ہے۔

دسمبر دو ہزار سولہ سے غزہ میں بجلی کا بحران بہت زیادہ شدّت اختیار کر گیا ہے اور اس علاقے کے پندرہ لاکھ سے زائد عوام کو صرف چار گھنٹے ہی بجلی فراہم ہو پاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button