پاکستان

ہرچیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف؟ مدافع لدھیانوی چوہدری نثار

شیعیت نیوز: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مخالفین کے اعتراضات پر کہنا تھا کہ ہر چیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے؟

اسلام آباد کے علاقے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے  اپنی کالعد م جماعت کے سربراہ سے ملاقات کو بلینس کرنے کے لئے سوال کیا کہ کیا ساجد نقوی یا موسوی صاحب کو دہشتگرد تنظیموں سے جوڑاجاسکتاہے؟ میری تقریر پڑھے بغیر اپنے مطلب باندھ لیے گئے ہیں جو کہ زیادتی اور ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور ان کا رونا دھونا جاری ہے، پیپلز پارٹی کو ان سے جو تکلیف ہے اس سے سب واقف ہیں۔

انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ پیپلزپارٹی کا کونسا لیڈر ہے جو اپنے دور میں کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے نہیں ملا؟

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ فرقہ ورانہ بنیادوں پرکالعدم قراردی گئی جماعتوں کے لوگ اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، اگر کوئی اندھا یا گونگا بن کر بیٹھ جائے تو وہ کچھ نہیں کرسکتے، اور دہشتگرد تنظیموں اورفرقہ ورانہ تنظیموں کے درمیان فرق ریکارڈ پر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button