دنیا

ہمارا سعودی عرب کے ساتھ ایران مخالف اتحا د موجود ہے ،صیہونی وزیرا عظم کا اعتراف

شیعیت نیوز: ایران کا خوف اورہیبت اسرائیل پر تو طاری تھی ہی لیکن اب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کو عرب ممالک کے لئے ہوا بنا کر پیش کرنے کی پروپیگنڈا پالیسی بھی اپنا رنگ دکھانے لگی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک دوسرے کے بد ترین حریف عرب ممالک نےاسرائیل کے ساتھ دوستی اور جنگی اتحاد قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف اتحاد بنالیا ہے۔اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاھو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں کیونکہ اب عرب ممالک اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے اور اطلاعات کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے ۔

بنیامین نیتن یاھو سے جب سی بی ایس کے نامہ نگار لیسلی اسٹل نے پوچھا کہ کیا اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف اتحاد بنا لیا ہے؟ نیتن یاھو نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا: ہاں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے اور اس قسم کا ایک اتحاد موجود ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ اب اسرائیل کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ صیہونی و زیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب عرب دنیا کے بارے میں اسرائیل نے اپنے موقف میں تبدیلی لائی ہے کیونکہ اب عرب دنیا اسرائیل کو اپنادشمن نہیں بلکہ اپنا اتحادی سمجھتی ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی نے پچھلے دنوں ایک صیہونی وفد اور دیگر اسرائیلی اعلی حکام کے ایک وفد کا بحرین کا دورہ کرنے کا انکشاف کیا تھا۔آل خلیفہ شہنشاہیت کی جانب سے انہیں بحرین آنے کی اجازت دینا اور ان کا مختلف بحرینی تقریبات میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بحرینی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button