مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی جوابی کارروائیاں

اخبار القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 45 سال تھی اور زخمی ہونے والا ایک خاخام تھا۔

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس اور صہیونی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شاباک” نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل دس نے اس واقعے کو فلسطینی شہریوں کی مزاحمتی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور صہیونی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شاباک” اس کارروائی میں شریک فلسطینیوں کی تلاش میں ہیں۔

قابل ذکر ہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے نتیجے میں اکتوبر 2015 سے تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوگئی ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔ تیسری انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 271 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button