دنیا

یمن پر سعودی عرب کے ہاتھوں کلسٹر بموں کے استعمال پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ یہ ادارہ یمن میں سعودی عرب کے ہاتھوں کلسٹر بموں کے استعمال کے بارے میں مزید تحقیقات کرے گا، کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی سالانہ رپورٹ میں درج کئے جانے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے رکھا ہے-

در ایں اثنا سعودی عرب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کلسٹرڈ بم محدود صورت میں اور صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے گئے ہیں، کہا کہ یمن میں برطانوی ساخت کے کلسٹرڈ بموں کا استعمال روک دیا جائے گا-

حال ہی میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو کلسٹرڈ بموں کی فروخت جاری رہنے کا انکشاف کیا ہے-

واشنگٹن پوسٹ کے بقول امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو کلسٹرڈ بموں کی فروخت اس شرط پر جاری رہنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ ان بموں کو بنانے والی کمپنی کا نام اس پر موجود نہ ہو- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی متعدد بار یمن میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کئے جانے کے سبب سعودی عرب کی مذمت کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button