دنیا

داعش نے افغانستان میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو نذر آتش کر دیا

دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو نذر آتش کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغا میں دس کلاسوں پر مشتمل لڑکیوں کے ایک اسکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں قرآن کریم کے متعدد نسخے، درسی کتب، لیبارٹری اور دفتری سامان جل کا راکھ ہو گیا۔ مذکورہ اسکول میں ساڑھے پانچ سو لڑکیاں زیرتعلیم تھیں۔ اس سے پہلے افغانستان کے طالبان بھی، لڑکیوں کے اسکولوں کو نذر آتش کرتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں سولہ ہزار اسکولوں میں تقریبا نو ملین افغان بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ اس ملک میں جاری بدامنی افغان بچوں کی تعلیم میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button