عراق

اتحاد ووحدت کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے:سید عمار الحکیم

عراق کے شیعہ قومی الائنس کے سربراہ نے کہا دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرکے انہیں مسئلہ فلسطین سے دور کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 30ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس شروع ہوئی جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی، تقریب مذاہب اسمبلی کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ محسن اراکی، نامور ایرانی شخصیات اور اسلامی ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔
عراق میں شیعہ قومی الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔انہوں نے مزید کہا ہمیں اس سلسلے میں شدت پسندانہ نظریات کو ترک کردینا چاہئے۔انہوں نے کہا ہمیں اتحاد و وحدت کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہئے تاکہ ہر قسم کے تفرقے سے مقابلہ کرسکیں۔
سید عمار حکیم نے کہا ہمیں جوانوں کو بھی اتحاد ووحدت کے ثمرات سے آگاہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا دشمن مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنے کیلئے ان کے درمیان اختلافات ایجاد کردیتا ہے۔سید عمار حکیم نے کہا ہمیں اتحاد ووحدت کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button