پاکستان

دہشتگرد احمد لدھیانوی سے رانا ثناء اللہ اور چوہدری نثار سیاسی مدد مانگتے رہے ہیں، جماعت اسلامی کا ردعمل

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نےکی پریس کانفرنس کے جواب میں جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے رانا ثنا ء اللہ اور حکومت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد احمد لدھیانوی سے رابطہ میںرہتی ہے۔

جماعت اسلامی نے چوہدری نثار کے جواب میں کہا کہ جس ملاقات کا تذکرہ انہوںنے اپنی پریس کانفرنس میں کیا ہے وہ انکی اپنی مرضی سے رکھی گئی تھی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حکومت جب چاہتی ہے لدھیانو ی سے رابطہ کرتی ہے اور انکے جلسے جلوس میں شرکت کرتی ہے، انہوںنے رانا ثناء اللہ کی طرف خصوصاً اشارہ کیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے بھی کالعدم لشکر جھنگوی اور سپا ہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی سے قریبی مراسم ہیں اور وہ اپنے پروگرامات میں اس دہشتگرد رہنما کو بلاتی رہتی ہے۔

B1s7BS5CQAAKadI.jpg

دھیاں رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر اپنا رد عمل جاری کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ احمد لدھیانوی کو جماعت اسلامی وزیر داخلہ سے ملاقات کے لئے لے کرآئی تھی لہذا ان سے سوال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :: جماعت اسلامی سے پوچھا جائے دہشتگرد مولانا لدھیانوی کو ساتھ کیوں لائے؟ وزیر داخلہ

واضح رہے کہ احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا سرغنہ ہے ، یہ جماعت پاکستان میں دہشتگردانہ واقعات میں ملوث قرار ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دی گئی ہے ، لہذا حکومت کی جانب سے اس دہشتگرد جماعت کے سرغنہ کو پروٹوکول دینے اور ان سے ملاقات کرنے پر سپریم کورٹ نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر دہشتگردوں کے سہولت کاروں نے ایک دوسرے پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ حقیقت میں سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔

15590207_10157972604970241_4121299053514621133_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button