مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی استقامت کے نتیجے میں پانچ صیہونی فوجی زخمی

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔ جمعرات کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے فوجی مشقوں کے بہانے شعفاط کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کی حالت نازک بھی ہو گئی۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجی، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینیوں کو اپنی جارحیتوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک دو سو اڑسٹھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button