آرمی چیف نے 13 تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، ان دہشت گردوں کو پریڈ لین، میریٹ ہوٹل اور باچا خان یونیورسٹی ودیگرحملوں پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی ‘سزائے پانے والوں میں لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی، عبدالرحمان، میاں حیدر رحیم، نور محمد، شیر علی، سید قاسم شاہ، محمد عثمان، محمد وقار فیصل، اکبر علی، ریاض، نور اللہ شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لطیف اللہ محسود ولد رمضان کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 150سے زائد مقامی جرگے کے لوگ جاں بحق اور ایف سی کے 7جوان زخمی ہوئے تھے۔اسے ٹرائل کورٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعترام کرنے پر سزائے موت سنائی تھی ۔عرفات ولد گل زرین کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ اسلام آباد میرٹ ہوٹل پر حملے اور پریڈ لین مسجد پر حملے میں ملوث تھا جس میں 110افراد جاں بحق اور 330سے افراد زخمی ہوئے تھے۔واحد علی ولد عبدالعلی ‘ اکبر علی ولد کریم اللہ‘ محمد ریاض ولد محمد دریار خان اور نور اللہ ولد محمد دریا خان کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنان تھے۔ یہ دہشت گرد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے میں ملوث تھے جس میں 17شہری جاں بحق اور 19افراد زخمی ہوئے تھے۔ عبدالرحمان ولد عبدالمجید کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اورپاک فوج کے کپتان نجم ریاض راجہ کو ذبح کرنے اور فوجی جوانوں کو زخمی اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھا ۔میاں سید رحیم ولد میاں عاقل جان کالعدم تنظیم کا ممبر تھے