پاکستان

سانحہ کوئٹہ کمشن رپورٹ: چوہدری نثار دہشتگردوں کے سہولت کار قرار،اپوزیشن کا استغفی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: سول ہسپتال دھماکے کے تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کشکمش کا شکار ہے، نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا جارہا جبکہ قومی لائحہ عمل کے اہداف کی مانیٹرنگ بھی نہیں کی جاتی۔

سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں وزرات داخلہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ نے غلط بیانی کی، وزارت داخلہ کے حکام وزیر داخلہ کی خوشامد میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وزارت داخلہ کو اس کے کردار کا علم ہی نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیکٹا ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی، جبکہ ساڑھے 3 سال میں ادارے کا صرف ایک اجلاس بلایا گیا۔

اس رپور ٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری نثار کو وازرت چلانے کا ڈھنگ نہیں آتا،جبکہ کئی مرتبہ کالعدم جماعتوں سے ملاقات بھی کی ہےکی میڈیاپر روپورٹس بھی موجود ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس کی مسلسل نفی جارہی ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا کہ وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کی خواہش پر شناختی کارڈ کی منسوخی کے مطالبہ کو واپس لیا ۔

6f0c63fd-93cd-4375-87cb-b00693a5a228.jpg

چوہدری نثار کے دہشتگردوں کے رابطوں اور انکی سرپرستی کا انکشاف کوئی نہیں بلکہ شیعیت نیو زکی جانب سے اس حوالے پہلے بھی کئی مرتبہ نشاندہی کی جاتی رہی ہے تاہم اس وقت یقین کرنا مشکل تھا لیکن اب سپریم کورٹ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے سہولت کار مولوی عبدالعزیز کے دفاع میں وزیر داخلہ میدان میں آگئے

یہاں بھی کلک کریں : وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقات

اطلاعات کے مطابق اس تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے چوہدری نثار کو آج پریس کانفر نس کرنی تھی جسے منسوخ کردیا ہے ، اس نیوز کانفرنس میں چوہدری نثار کو کمشن رپورٹ پر وضاحت پیش کرنی تھی۔

دوسری جانب اپوزیش جماعتوں نے اس کمیشن رپورٹ کےسامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سے استغفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے، اسمبلی میں گو نثار گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button