ایران

اسلامی نظام کے دفاع کے سلسلے میں حکومت اور عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ گۂستان کے 4000 شہیدوں کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب کے نام اپنے پیغام میں فرمایا : اسلامی نظام کا دفاع کرنے کے سلسلے میں حکومت اور عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ گلستان کے 4000 شہیدوں کی تقریب منعقد کرنے والی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: شہداء انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کی حفاظت کے سلسلے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ایثار و فداکاری کے بہترین نمونے پیش کئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر شہداء کی فداکاری اور جاں نثاری نہ ہوتی تو اسلامی نظام کا سلسلہ ابتداء ہی میں ناکام ہوجاتا لیکن شہداء نے فداکاری کے ذریعہ اسلامی نظام کی حفاظت کی اور آج ایرانی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے تحفظ اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آئندہ بھی ان کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کی یاد کو اچھا اور نیک قدم قراردیتے ہوئے فرمایا: شہداء نے ملک اور انقلاب اسلامی کے دفاع کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button