دنیا

نیویارک میں فلسطینیوں کی حمایت میں یہودیوں کے مظاہرے

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مخالف یہودیوں کے ایک گروپ نے جمعرات کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے-

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی صورت حال ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی مزید بدتر ہو جائے گی اور اس کی بہتری کی کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی-

اس مظاہرے کے شرکاء نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں اور آئندہ کی صورت حال سے ان کو تشویش لاحق ہے-
بہ شکریہ تسنیم نیوز

متعلقہ مضامین

Back to top button