دنیا

شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہو سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلب سے مسلح افراد کا انخلا دو تین روز میں مکمل ہو جائے گا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرگئی لاؤروف نے کہا کہ شام میں ہتھیار ڈالنے والے مسلح مخالفین کو محفوظ انخلا کی لازمی ضمانت فراہم کی جائے گی۔ انہون نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے مسلح شام مخالفین، مقررہ راہداری کے ذریعے حلب سے باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حلب سے مسلح مخالفین کا انخلا، دو سے تین روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہو گا۔ انہوں نے بعض مغربی ملکوں کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عراق، لیبیا اور یمن میں ان ملکوں کی جانب سے جنگ بندی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے عراق، لیبیا اور یمن میں جنگ بندی کے معاملے پر اپنے لب، سی رکھے ہیں جبکہ شام میں بڑھ چڑھ کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام میں جنگ بندی کا مطالبہ اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مسلح مخالفین کو سانس لینے اور جدید ترین ہتھیار حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button