پاکستان

خیبرپختونخوا : نیشنل ایکشن پلان کے تحت 25 ہزار آپریشنز میں 3 لاکھ افراد کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں گذشتہ 2 سال میں 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں گذشتہ 2 سال کے دوران 25 ہزار 145 آپریشنز کئے گئے اور 3 لاکھ سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 46 ہزار 900 سے زائد ہتھیار اور 15 لاکھ 3 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، جبکہ 2 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 34 ہزار 448 افغانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button