پاکستان

پاک فوج میں اہم تبادلے، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

شیعیت نیوز: پاک فوج میں اہم تبادلوں کے تحت سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مقرر کیے جانے پر یہ عہدہ خالی ہوا تھا جس پر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو تعینات کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے ہونے والے ایک اعلان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل پاک فوج کے 10 لیفٹننٹ جنرلز کے تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button