پاکستان
بھکر: شیعہ متحرک رہنما ء مرید عباس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: بھکر سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مرید عباس کوCTD نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پنجاب پولیس نے ضلع رہنماء مرید عباس کے گھر دھاوا بولا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پنجاب حکومت شیعہ مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے اور کئی علماء سمیت بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے انہیں مختلف جعلی کیس میں پھنسایا جارہا ہے، جب کہ ابھی تک چار شیعہ علماء لاپتہ ہیں جنہیں پنجاب پولیس نے انکے گھر وں سے دو ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔