پاکستان
لاہور : تحریک انصاف نے سائبر کرائم ایکٹ کو کورٹ میں چیلنج کردیا
شیعیت نیوز: لاہورہائیکورٹ کے روبروسائبر کرائم ایکٹ کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں دائردرخواست میں ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کی کابینہ نے منظوری نہیں دی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کسی بھی نئے قانون کی کابینہ سے لینا ضروری ہے، درخواست میں آئینی نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 (اے) کی واضح خلاف ورزی ہے،ایکٹ کا مقصد آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرنا ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ میں حکومت اور اداروں سے متعلق کی بات کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو غیر آئینی ہے ،سائبر کرائم ایکٹ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔