پاکستان

اسلام آباد: حساس اداروں کی کاروائی تحریک طالبان الحرار کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار

شیعیت نیوز: حساس ادارے نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے کالعدم تحریک طالبان الحرار کے دہشت گرد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصییلات کے مطابق حساس ادارے نے راولپنڈی اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران ایک سال کی کوششوں کے بعد اہم مطلوب دہشت گرد کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ اعلٰی تعلیم یافتہ ذیشان عرف ماسٹر کی ایک سال سے تلاش جاری تھی۔ ذیشان عرف ماسٹر کالعدم لشکر جھنگوی سے کالعدم ٹی ٹی پی الحرار میں شامل ہوا۔ ماسٹر مائنڈ ذیشان نامی دہشت گرد نے دو ہزار بارہ میں افغانستان میں تربیت حاصل کی اور وہ مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سکیورٹی اداروں نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button