پاکستان
کوئٹہ: تکفیری مولوی رمضان مینگل گروپ کی فائرنگ سے علی خان شہید
شیعیت نیوز: کوئٹہ میں کالعدم لشکرجھنگوی اور اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ رمضان مینگل کے دہشتگردوں نے فائرنگ کے محنت کش علی خان ولد عبدالغفوری کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق علمدار روڈ عباسیہ کے رہائشی علی خان کو سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ میں کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے اُس وقت ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی روزی کمانے اپنی دوکاں جارہے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق علی خان کی عمر 45 سال ہے جنکی سیٹیلائٹ ٹاون کوئٹہ میں ولڈنگ کی دوکان تھی۔