پاکستان

سی پیک منصوبہ کی ویب سائٹ کا افتتاح، تقریب میں ایرانی اور چینی سفیر کی خصوصی شرکت

شیعیت نیوز: پاک چین اقتصادی راہداری کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چینی اور ایرانی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔ ویب سائٹ پر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔ سی پیک ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ لانچ کرنے سے سی پیک سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ منصوبے میں ایران اور افغانستان کی شمولیت سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ سلک روڈ کا تصور پورے خطے کیلئے ہے۔ سی پیک منصوبے پر بھرپور انداز میں کام شروع ہوچکا ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ منصوبے سے دس ہزار مقامی افراد کو سی پیک کے سترہ منصوبوں میں ملازمتیں ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button