ایران

علاقائی بحران صرف اسرائیل کے فائدے میں ہیں

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ علاقائی بحران اور دہشت گردی سے صرف اسرائيل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔علی لاریجانی نے انڈونیشیا کی مشاورتی کونسل کے سربراہ زلفیکی حسن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ انڈونیشیا مشرقی ایشیا میں ایک بڑا اور مؤثر اسلامی ملک ہے جس کے ایران کے سات قریبی تعلقات ہیں اور علاقائی سطح پر انڈونیشیا کا مؤقف عقلمندی پر مبنی ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے پارلیمانی تعلقات بھی اچھی اور ممتاز سطح پر ہیں۔۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں نظریات یکساں ہیں اور دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ علاقہ میں جاری دہشت گردی اور علاقائی بحران سے صرف اسرائيل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ دونوں ممالک کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلامی ممالک متفق ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں اور اس سلسلے میں ایران اور انڈونیشیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button