ایران

امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا: محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

محمد جواد ظریف سنیچر کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد، امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ امریکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف جو بل منظور کیا ہے اگر صدر باراک اوباما بھی اس پر دستخط کریں قانونی لحاظ سے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امریکی سینٹ میں ڈی اماٹو قانون کی مدت میں مزید دس سال کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس اقدام کو ایٹمی معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھی امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنی پالیسیوں کا دنداں شکن جواب دینے پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کا یہ بل امریکا کے صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد منظور ہوا ہے جو ایران کے بارے میں اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button