پاکستان

3 دسمبر محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کو ہم سے بچھڑے 27 سال ہوگئے

شیعیت نیوز: آپ 1932 کو علی پور ضلع مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے۔ جس دن آپ پیدا ہوئے اسی دن آپ کے چچا علامہ سید یار شاہ صاحب قبلہ علم دین حاصل کرنے نجف اشرف چلے گئے۔ جب وہ واپس آئے تو جہاں بھی تعلیم و تبلیغ کے لیے گئے تو آپ کو ساتھ لے گئے۔ جب آپ سرگودھا میں تھے تو آپ کو خیال آیا کہ مزید تعلیم کے لیے نجف اشرف جانا چاہیے۔ یہ ارادہ لے کر لاہور تشریف لائے۔ یہاں کسی سے راستہ پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ ریلوئے لائن ہے یہ وہاں تک لے جائے گی۔ کرایہ تھا نہیں مگر عظم و ہمت کے ساتھ ایک دوست کے ساتھ پیدل ہی چل پڑے۔ جب چیچہ وطنی پہنچے تو حالت خراب ہو گئی تو کسی نے سمجھا بجھا کر واپس بھجوایا۔ پھر کہیں سے وسائل و رھنمائی لے کر کوئیٹہ جا پہنچے۔ جب ایرانی کونسلیٹ گئے اور ویزہ کی درخواست کی۔انہوں نے بغیر پاسپورٹ ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ اس طرح آپ کراچی آ گئے۔ پھر کسی نہ کسی طرح کاغذات مکمل کر کے بحری جہاذ کے زریعے عراق روانہ ہوئے۔ خود بتاتے ہیں کہ پیسے نہیں تھے اور نہ کھانے کی کوئی چیز۔ بھوک جب حالت غیر ہونے لگی تو دیکھا ایک مسافر نے مٹھائی کے ڈبے کو کھول کر سونگھا اور اسے سمندر میں پھینکنے لگا تو آپ نے کہا کہ اسے پھینکنے کے بجائے اسے دے دیں۔ یوں انہوں نے اپنی بھوک مٹائی۔ نجف پہنچ کر بھی مالی حالت ایسی ہی رہی۔ فرماتے ہیں کہ اقامہ نہیں تھا مگر ایک طالب علم کے ساتھ اس کے کمرئے میں رہتا تھا ایک دن انتظامیہ نے کہا کہ آج شام کے بعد یہ یہاں نظر نہ آئے۔ طالب علم نے اپنی مجبوری کی وجہ سے معزرت کرلی۔ یوں آپ نے وہ رات سردی اور بارش میں نجف اشرف کی گلی میں گزاری، اس دوران اپنے مولا سے التجا کی وہ کب تک اس حالت میں رہیں گئے۔ اللہ نے ان کی فریاد سن لی اور ان کی شادی مولانا امیر حسین نقوی مرحوم کی ہمشیرہ اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پھوپھو سے ہوگئی۔یوں کچھ دن آرام سے گزر گئے۔

محسن ملت کی چند قومی مکتبی خدمات

1_بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کو پیرس میں جلاوطنی کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دینے والے پہلے پاکستانی عالم دین تھے۔

2_ انقلاب اسلامی اور امام خمینی کی مرجعیت کو پاکستان میں مولانا صفدر نجفی مرحوم نے ہی متعارف کروایا۔ ان کے رسالہ عملیہ توضیح المسائل کا اردو ترجمہ کیا۔ ان کے پاکستان میں وکیل بھی تھے۔

3_ مرحوم نے 27 جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تفسیرنمونہ، تفسیر موضوعی کی چھ جلدوں کے اردو ترجمے کیے

4_مرحوم چالیس سے زائد کتب کے منصف بھی تھے۔

5_ 1979 اور 1980 کے عشرہ کے اوائل میں حکومت پاکستان کے ساتھ 50 سے زائد میٹینگز میں شرکت کے بعد وزارت تعلیم سے "وفاق المدارس الشیعہ پاکستان” کے منظور کرانے میں مولانا صفدر حسین نجفی مرحوم کا بنیادی کردار ہے۔ یہ وفاق المدارس میٹرک سے ایم اے عربی، اسلامیات کے امتحان لینے اور سند کے اجرا کا بااختیار ادارہ ہے، جس سے ملک بھر کے سینکڑوں شیعہ دینی مدارس ملحق ہیں۔

6_انہوں نے پاکستان بھر میں علما کیساتھ مل کر دینی مدارس اور مساجد کے قیام کو یقینی بنایا۔ جن میں چالیس سے زائد مدارس دینیہ کے وہ خود بانی تھے۔

خدا محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے درجات بلند فرمائے

متعلقہ مضامین

Back to top button