دنیا

امریکا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بندکرے : ہیومن رائٹس واچ

واشنگٹن میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کی انچارج ” سارہ مارگون” نے امریکی صدر باراک اوباما کو ایک خط ارسال کرکے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی بناپر امریکا پر تنقید کی ہے – ہیومن رائٹس واچ کی واشنگٹن دفتر کی انچارج نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعودی فوجی بدستور یمن میں رہائشی علاقوں پر حملے کررہے ہیں کہا کہ امریکی حکومت سعودی عرب کو اپنے ہتھیاروں کی فروخت بند کرکے اس جارحیت میں اپنی شمولیت کو کم کرسکتی ہے –

سارہ مارگون نے کہا کہ یہ اوباما کے لئے آخری موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرکے، علاقے میں واشنگٹن کی پالیسیوں میں تبدیلی لائیں – ہیومن رائٹس واچ کی مذکورہ عہدیدار نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر اپنے ہوائی حملوں کے دوران بارہا کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے –

واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب کو ایک سوپندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے – یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ بیس مہینے سے جاری وحشیانہ جارحیتوں میں اب تک دس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگرزخمی ہوچکے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات بری طرح تباہ ہوچکی ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button