پاکستان

جھنگ: بہترین حکمت عملی سے داعش کا حامی پنجاب اسمبلی (گندگی کے ڈھیر) جاپہنچا

شیعیت نیوز: ضمنی الیکشن کے دوران جھنگ کے حلقے پی پی 78 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، کالعدم اہل سنت والجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی 48 ہزار 563 ووٹ لیکر کامیاب ہوکر قانون ساز اسمبلی میں جانے کے لئے تیار ہوگئے ہیں، کتنا عجیب مذاق ہورہا ہے کہ پاکستان ہزاروں معصوم جانوں کے قاتل قانوں شکن جماعتوں کے امیدوار اب قانوں ساز اسمبلیوں میں بیٹھ کر قانوں سازی کے عمل میں شامل ہونگے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے امیدوار آزاد ناصر 35 ہزار 471 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ کالعدم سپاہ صحابہ کے حمایت یافتہ اور لشکر جھنگوی کے رہنما مسرور نواز جھنگوی اور ن لیگ کے آزاد ناصر انصاری کے درمیان ہی تھا۔ تاہم پیپلز پارٹی کے سرفراز احمد ربانی اور پی ٹی آئی کی ارفع مجید کے علاوہ کل 25 امیدوار میدان میں تھے، لیکن دیگر امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ حق نواز جھنگوی کے بیٹے کی جیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت نے قومی ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ دیگر امیدواروں میں شیخ فواد اکرم، محمد عارف عرف بوٹا، محمد عرفان، مظفرعباس، ملک محمد رفیق، ملک محمد سعید اختر، مہر اسحاق حسوآنہ، وقار احمد انصاری، وقاص حسن خان، استقلال حسین قیصر، جمشید اختر ککے زئی، حاجی خان پٹھان، ڈاکٹر عبدالجبار خان، رانا محمد فیاض خان، رانا محمد نسیم، سرفراز احمد رفیقی، سلطان محمود نظامی، شاہد نذیر، شہباز احمد گجر، شیخ حاکم علی، شیخ شیراز اکرم اور شیخ علی رضا ٹیپو شامل تھے۔ حلقے میں کل 171 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سارے حساس قرار دیئے گئے تھے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 16ہزار 562 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ ضمنی انتخابات: داعش اور لشکرجھنگوی کے دہشتگرد کی الیکش کمپین جاری، پنجاب حکومت خاموش

جھنگ کے شیعہ اکثریتی ووٹ نے مسرور نواز کے خلاف ناصر انصاری کو سپورٹ کیا لیکن بہتر حکمت عمل نا ہونے اور سیاسی ووٹ بینک تقسیم ہونے کے سبب مخالفیں خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں کرپائے اسکے مقابل تکفیری ووٹ بینک متحدہوکر میدان میں آیا اور اپنے سرغنہ کو الیکشن جیتوانے میں کامیاب ہوگیا۔

مسرور نواز کالعدم سپاہ صحابہ کا حمایت یافتہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ ہے، کالعدم لشکر جھنگوی نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی کالعدم جماعت ہے جسکا شمار خطرنا ک دہشتگرد جماعتوں میں ہوتا ہے، اس جماعت کے سرغنہ ملک اسحاق پنجاب پولیس نے ان کاونٹر میں ہلاک کردیا تھا، خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ ملک اسحاق پاکستان میںداعش کے لئے کام کررہا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق مسرور نواز ملک اسحاق کا قریبی اور اسکے بعد نامکمل کاموں کو تکمیل تک پہنچارہاہے، جو اب پنجاب کی قومی اسمبلی میں بیٹھ کر داعش کے لئے کام کرے گا۔

اس خطرناک دہشتگرد کی جیت پاکستان کے قومی اداروں ، سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان اور نیشل ایکشن پلان کے ناکامی کی واضح دلیل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button