پاکستان

ماہِ محمد (ص) کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبی ۱۲ دسمبر بروز پیر ہوگئی

شیعیت نیوز: پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظرآگیا ہے، لہذا عیدمیلاد النبی ؐ ۱۲ دسمبر بروز پیر منائی جائے گی۔

واضح دنیا بھرکے مسلمان ۱۲ ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کا یوم ولادت عقید ت کو احترام سے مناتے ہیں، رسول اللہ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے یوم ولادت کے حوالے سے اہلسنت مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انکی ولادت 12 ربیع الاول بروز پیر کے دن ہوئی تھی جبکہ اہل تشیع مسلمانوں کے نزدیک ۱۷ ربیع الاول یوم ولادت پیغمبر اسلام ؐ ہے، تاہم اس اختلاف کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ امام خمینی ؒ نے ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ہے۔

دھیاں رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان ۱۲ ربیع اول کو جشن عید میلاد النبی ؐ عقیدت و احترام سے مناتے ہیں سوائے تکفیری وہابی شدت پسند وں کے۔

نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سب ہی تو خوشیاں منا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button