عراق

موصل عنقریب آزاد ہوجائے گا: حیدر العبادی

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے شہر موصل سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں فوج اور عوامی فورسز کی پیشقدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسز کی جانب سے اس شہر کا مکمل محاصرہ کرلئے جانے کے پیش نظر موصل کی آزادی رواں سال کے آخر تک ممکن ہے۔

عراقی وزیراعظم نے اسی طرح اس ملک کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی پارلمینٹ کی جانب سے قانونی منظوری اور بعض اہلسنت گروہوں کی جانب سے اس قانون کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج سے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الحاق نے، مغربی موصل سمیت شہر کے دیگر وسیع علاقوں کو آزاد کرانے میں اس فورس کی موثر کوششوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم نے فوج سے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے الحاق سے متعلق بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں اس فورس کے کردارکو اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے کئی مہینوں کے جائزے اور تبادلۂ خیال کے بعد چھبیس نومبر کو عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کو عراقی فوج میں شامل کرنے کے بل کو، کثرت رائے سے منظور کر لیا اور اسے قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button