عراق

زائرین کا قتل عام کرنے والوں کو میدان جنگ میں سزا ملےگی

عراق کے بزرگ مرجع شیعہ تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے عراقی شہر حلہ میں زائرین پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا ہےکہ اس قتل عام کے مرتکب افراد کو میدان جنگ میں اس کی قیمت چکانی پڑےگی۔ عراقی مرجع تقلیدآیت اللہ العظمیٰ سید علی سیتانی کے نمائندے ’’آیت اللہ احمد صفوی‘‘نے مرجع تقلید کے بیان کو پڑھ کر سنایا جس میں عراق کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے عراقی شہر حلہ میں زائرین پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئےفرمایا ہے کہ اس قتل عام کے مرتکب افراد کو میدان جنگ میں اس کی قیمت چکانی پڑےگی۔

مرجع تقلید نے فرمایاکہ دہشتگردوں کہ جو کربلا معلی میں زائرین کو نشانہ بنانے میں ناکا م رہے نے مقدس شہر کے باہر گیس اسٹیشن پر انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی، اس دہشتگردانہ حملے سے محّبان امام حسینؑ کی تعداد میں اضافہ ہوگا اوراس جرم کے مرتکب افراد کو اس کی سزا میدان جنگ میں ملے گی۔

دریں اثنا آیت اللہ احمد صفوی نے کربلا معلی میں اربعین کے دوران ہرممکن محفوظ حالت پیدا کرنے میں عراقی عوام کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ واضح رہےکہ جمعرات کو عراقی شہر حلہ میں دہشتگردانہ کاربم دھماکے میں کم ازکم 80 زائرین شہید ہوگئے تھے جن میں خاصی تعداد ایرانی زائرین کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button